تازہ ترین

جموں میں موسلا دھار بارشیں،کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی

تاریخ    26 جولائی 2021 (11 : 02 PM)   


یو این آئی
سری نگر// محکمہ موسمیات نے خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ منگل سے وادی کشمیر میں بارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب جموں میں پیر کی صبح سے ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے جہاں سڑکیں زیر آب ہو گئیں وہیں پانی مکانوں میں بھی گھس آیا۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خطہ کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ صوبہ جموں میں درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔