تازہ ترین

بانہال میں ٹرک اور ٹیمپو کی ٹکر، ایک مزدور جاں بحق،12زخمی

تاریخ    26 جولائی 2021 (03 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// رام بن ضلع کے چمل واس کھٹانہ بستی بانہال علاقے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور اس وقت جاں بحق اور12دیگر افراد زخمی ہوگئے جب وہ مسافر گاڑی جس میں وہ سوار تھے اورایک ٹرک کی ٹکر ہوگئی ۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے رفیع آباد بارہمولہ کا رہائشی کبیر احمد خان ولد محمد حسین خان ایک ٹرک چلاتے ہوئے جموں کی طرف محو سفر تھا۔ اس دوران چمل واس کھٹانہ بستی میں ٹرک اس کے قابو سے باہر ہوکرایک ٹیمپو سے ٹکرا گئی۔یہ ٹیمپو یوپی سے سری نگر کی طرف آرہا تھا اور اس میں مزدورسوار تھے۔اس حادثے کے نتیجے میں ٹیمپو کے ڈرائیور سمیت کم از کم 13 مسافر زخمی ہوگئے۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ ان مزدوروں میں سے ایک ، جس کی شناخت ساجد احمد ولد عبد القیوم کے طور ہوگئی، جی ایم سی اننت ناگ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 12 مسافروں کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان میں ٹیمپو ڈرائیور کرن جیت سنگھ ولد جوگندر سنگھ ، گجندر سنگھ ولد گنیش ، محمد ایوب ولد سکنہ، عبدالسلام ، ستیش کمار ولد کرن سنگھ ، مستقیم ولد پیر بخش ، ، نذیر احمد ولد شبیر احمد ، شاہ نواز ولد عبدالکریم ، ، شکیل احمد ولد نذیر احمد ، ، اومیش ولد سریندر سنگھ ، اکشے ولد اجے ، ، محمد انور ولد شکیل ، اور طاہر احمد ولد بھورا شامل ہیں۔