تازہ ترین

شمالی ضلع بارہمولہ میں حادثاتی طور گولی چلنے سے اہلکار زخمی

تاریخ    26 جولائی 2021 (44 : 09 AM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر فضل محمد کے ذاتی سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) الطاف حسین چیچی ، شمالی ضلع بارہمولہ میں واحدہ چندوسہ علاقے میں پیر کواپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔
چیچی کو پاو¿ں میں گولی لگ گئی جس کے بعد اسے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔