تازہ ترین

موسم کی خرابی کے باعث صدر کووند کا لداخ دورہ منسوخ

تاریخ    26 جولائی 2021 (34 : 09 AM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سری نگر// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا پیر کو طے شدہ لداخ دورہ موسم کی خرابی کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔
صدر کووند گذشتہ روز جموں و کشمیر اور لداخ کے اپنے چار روزہ دورے پر سری نگر پہنچ گئے۔
 سرکاری ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ کو آج کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر جنگی یاد گار واقع دراس (لداخ) میںکرگل جنگ کے دوران جان دینے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ وادی کشمیر اور لداخ خطے میں موسم کی خرابی کے باعث صدر کووند کا لداخ دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔اب صدر ہند گلمرگ میں قائم جنگی یاد گار پر پھول چڑھائیں گے۔
یاد رہے کہ کہ کل یعنی 27 جولائی کو صدر جمہوریہ سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔(کے این او)