تازہ ترین

کورونا وائرس | جموں خطہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 34نئے مثبت کیس درج

۔79افراد صحتیاب ،اب تک خطہ میں 2138افراد ہلاک ہو ئے ہیں

تاریخ    26 جولائی 2021 (12 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں //حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کیجموں میں 34نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے جموںوکشمیرمیں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,374تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,236کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,138کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید197فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے79افراداور کشمیر صوبے کے118اَفرادشامل ہیں۔اِسی طرح   جموں میں وائر س کے 52,711مثبت معاملات پائے گئے ہیں(09نئے معاملات سمیت ) جن میں144سرگرم معاملات ہیںاور51,428صحت یاب ہوئے ہیںاور1,139کی موت واقع ہوئی ہے ۔  اود ھمپو ر ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 11,272ہوئی ہیںجن میں سے19مریض سرگرم ہیں اور  11,118   صحتیا ب ہوئے ہیں اور135کی موت واقعی ہوئی ہے۔راجو ری ضلع میں کورونا کے اب تک10,888 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے52معاملات سرگرم ہیںاور10,611اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ225کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع  ڈ وڈ ہ میں7,186 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے78معاملات سرگرم ہیںاور6,984اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ124کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھو عہ میں9,257معاملات سامنے آئے ہیںجن میں9,102اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے05معاملات سرگرم ہیںجبکہ150کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  سا نبہ میں 7,121معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 35سرگرم معاملات ہیں اور6,966شفایاب ہوئے ہیں جبکہ119کی موت واقع ہوئی ہے۔