تازہ ترین

فریضہ حج کی کامیاب ادائیگی کے بعد عمرہ کی بحالی کا اعلان | مقدس عمل 10اگست سے شروع ہوگا، 9ممالک پر بندشیں برقرار

تاریخ    26 جولائی 2021 (12 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// سعودی عرب نے9ممالک کو چھوڑ کر باقی دنیا کیلئے10اگست یکم محرم سے عمرہ کو بحال کیا ہے۔ جن ممالک کے زائرین کیلئے ابھی تک عمرہ کو بحال نہیں کیا گیا ہے ان میں بھارت،پاکستان،مصر، انڈونیشا،ترکی، ارجنٹینا،برازیل، جنوبی افریقہ اور لبنان شامل ہیں۔ باقی ملکوں کے زائرین کو اپنے ممالک سے براہ راست پروازوں میں سفر کرنا لازمی ہوگا جبکہ ان زائرین نے کوویڈ کے دونوں ٹیکے بھی لگوائے ہوں۔ الحرمین عمرہ سروسز کے سلیم جبار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ابھی تک بھارت میں عمرہ کی سہولیات کو بحال نہیں کیا گیا ہے،اور اس حوالے سے وہ سفارتخانے سے براہ راست رابطے میں ہیں۔