تازہ ترین

مسلسل دوسرے دن بھی کوئی موت نہیں | بی ایس ایف کے28 اہلکاروں سمیت 166مثبت

تاریخ    26 جولائی 2021 (12 : 12 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //گذشتہ 5ماہ میں جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ مسلسل کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے اور اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4374بنی ہوئی ہے لیکن اس دوران 28سیکورٹی اہلکاروں سمیت مزید 166افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 20ہزار 657ہوگئی ہے۔ جموںو کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 58ہزار 240ٹیسٹ کئے گئے ہیںجن میں 166افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 166 افراد میں سے 34جموں جبکہ 132 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 132افراد میں بی ایس ایف کے 28اہلکار بھی شامل ہیں جو مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وائرس سے متاثر ہونے والے 132افراد میں سرینگر میں 66،بارہمولہ میں 18، بڈگام میں 9،پلوامہ میں 10، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 4، بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 9، کولگام میں 9 جبکہ شوپیان میں 1شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 99ہزار 185ہوگئی ہے۔ کشمیر صوبے میں دوسری دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی  اور اسطرح یہاں متوفین کی مجموعی تعداد 2236بنی ہوئی ہے۔جموں صوبے میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 34افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 31افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 34افراد میں سے جموں میں 9، ادھمپور میں 3، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 3،کٹھوعہ میں0، سانبہ میں 1، کشتواڑ میں 5، پونچھ میں 2، رام بن میں 1اور ریاسی میں 5افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار 472ہوگئی ہے۔ دوسرے دن بھی جموں صوبے میں وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے اور اسطرح جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2138بنی ہوئی ہے۔ 
 
 
 

ئے کیسز درج مزید535 ہلاکتیں

یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39،742  نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایابی کی شرح بڑھ کر  97.36  فیصد ہوگئی ہے ۔دریں اثنا جمعہ کو 51 لاکھ 18  ہزار 210 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 864  افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 39،742 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 901 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 39،972 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ 43 ہزار 138 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 765 کم ہوکرچارلاکھ آٹھ ہزار 212 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران 535 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے ولوں کی تعداد چار لاکھ 20 ہزار 551 ہوگئی ہے ۔