تازہ ترین

واگورہ چاڈورہ میں کمسن نالہ میں غرقآب

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//واگورہ بڈگام میں چھ سالہ بچہ نالہ میں غرقآب ہوگیا۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واگورہ چاڈورہ میں  چھ برس  کا فیضان اشرف ولد محمد اشرف شیخ گھر کے قریب بہہ رہے نالہ میں نہانے کیلئے گیا۔ مذکورہ بچہ نالہ میں پانی کے تیز بہائو میں بہہ گیا۔فیضان کو نالہ سے باہر نکالاگیا اور  نزدیکی ہسپتال لے جایاگیا جہاں سے اسے صدر ہسپتال منتقل کیاگیا۔ صدر ہسپتال میں ڈاکٹروںنے بچے کو مردہ قرار دیا۔ مذکورہ بچے کی میت جب واگورہ چاڈورہ لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔