تازہ ترین

انسانی بستیوں میں جنگلی جانوروں کی دراندازی | خانصاحب میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


ارشاد احمد
بڈگام//خانصاحب بڈگام کے وتہ نار جنگلات میں اتوار کوریچھ کے حملے میں ایک 48 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق  ریچھ نے سخی داد ولد گل محمد ساکن شالہ نار خانصاحب نامی 48سالہ شہری پر اس وقت حملہ کیا جب وہ بستی کے قریب جنگل میں مویشی چرا رہے تھے ۔زخمی شہری کو فوری طور سب ڈسٹرکٹ اسپتال خانصاحب پہنچایا گیا جہاں سے اسے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا ۔