تازہ ترین

کنزرچھانہ پورہ پل آمدورفت کیلئے مکمل بند | عوم نے جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


مشتاق الحسن
 ٹنگمرگ //کنزرچھانہ پورہ پل کو تحفظِ زندگی کی خاطر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاہے ۔محکمہ آر اینڈ بی کے مقامی حکام نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زیرِتعمیر کنزر چھانہ پورہ پل کو ٹریفک کے لئے مکمل طور بند کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پل ابھی زیرتعمیر ہے جسے گزشتہ سیلاب سے نقصان پہنچا تھا اور بعد اذاں حکام نے غیر محفوظ قرار دیا تھا۔ محکمہ آر اینڈ بی نے اتوار کی صبح کو اسکے دونوں طرف آہنی سلاخوں سے مکمل طور پر بند کردیاجسے عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔لوگوں نے حکام سے اس اہم پل کو مزید تاخیر کے بغیر پائے تکمیل تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔