تازہ ترین

سپیڈ فورس ملٹی برانڈ سروس سنٹر | سرینگر میںجموں وکشمیر کے پہلے شوروم کاافتتاح

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// سرینگر میں سپیڈ فورس ملٹی برینڈ ٹو وہیلر سروس سنٹر نے اپنے پہلے شو روم کا افتتاح کیا۔ کمپنی کے ڈائریکٹر نیرو بھٹ نے شو روم کا افتتاح کیا۔بیان کے مطابق کمپنی ملک میں اپنے نیٹ ورک کو بڑھا رہی ہے۔اس موقع پر بھٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ہمیں ملک میں 151 شو رومز کے سنگ میل تک پہنچنے پر خوشی ہے۔ نیٹ ورک کی توسیع ہمارے بڑے کاروباری مقصد کا ایک اہم حصہ ہے۔ جب ہم اپنے کاروبار کو بڑھا رہے ہیں تو ہمیں اپنے گاہکوں کے قریب جانا ہوگا تاکہ انہیں ملک گیر سطح پر بہترین سروسز مہیا کی جاسکیں۔ اس افتتاحی تقریب میں نمایاں کاروباری افراد ، سینئر شہریوں ، کمپنی سمیت ٹیکنوکریٹس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ جموں اور کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا شو روم ہے۔ ملک میں اس برانڈ کے کل 150 آؤٹ لیٹ ہیں۔