تازہ ترین

بنگ ڈار ستورہ میں پل کی عدم دستیابی | آبادی مشکلات سے دوچار، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


سید اعجاز
ترال//بنگ ڈار ستورہ ترال میں نالہ برای آنگن پرپل کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20برسوں سے پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم آج تک اُن کے نالے صدا بہ سحرا ہی ثابت ہوئے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس پل تعمیر کرنے کی غرض سے سیاسی جماعتوں نے اُن سے کئی بارووٹ بھی حاصل کئے لیکن کبھی اس بستی کی طرف پلٹ کر نہیں دیکھا ۔ ایک مقامی طالب علم جعفر علی نے بتایا کہ علاقے سے نالہ براری آنگن اور نالہ سرائی ون گزر تے ہیں اور دونوںکا پانی یہاںجمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے بارشوں میں ہر وقت آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتی ہے ۔ نسیمہ نامی ایک خاتون نے بتایاکہ نالے میں پانی کے بہاو کے دوران اگر بستی میںکوئی بیمار ہوتا ہے تو انہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سکولی بچے بھی اس صورتحال سے متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ،ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور چیف انجینئر آر اینڈ بی سے اس سلسلے میںمداخلت کی اپیل کی ہے۔