تازہ ترین

ترال کی متعدد اندرونی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
ترال//ترال کے مختلف علاقوں کی اندرونی سڑکیں اور گلی کوچے خستہ حال ہونے کی وجہ سے لوگوں کو چلنا پھرنامشکل ہوجاتاہے۔تحصیل آری پل کے گڈپورہ سے تعلق رکھنے والئے لوگوں کے مطابق بستی میں اہم کوچے آج تک نظرانداز کئے گئے ہیںجس کی وجہ سے بستی میں رہائش پذیر لوگوں کو بارشوں اور برف باری میں گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی طرح نور آبادترال سے گامراج سڑک  کھنڈرات میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ناقابل آمدورفت ہے۔ ادھر ریشی پورہ ترال کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے سے گزرنے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں کے بعد عوام کوگوناگوں مسائل کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ادھر ماحچھامہ ناگہ بل سڑک کی 200فٹ چڑھائی پر میکڈم نہیں بچھایا گیاجس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لوگوں نے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔