تازہ ترین

اردن: 12 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
عمان//یو این آئی// اردن کی حکومت نے ملک میں 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کووڈ-19 ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اردن کی وزارت صحت نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ملک میں کووڈ 19 ٹیکے لگانے کی عمر کی حد کو کم کرکے 12 سال کردیا گیا ہے اور  اب اس عمر یا اس سے اوپر کے بچوں کو ویکسین کی خوراک دی جائے گی۔وزارت نے کہا ہے کہ یہ ویکسی نیشن اختیاری ہوگی اور 18 سال سے کم عمر افراد اپنے والدین کی رضامندی سے ‘فائزر’ یا ‘بایوانٹیک’ کی خوراک لے سکیں گے ۔ادھر ویتنام کی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث دارالحکومت ہنوئی میں 15روز کے لیے سخت لاک ڈاو?ن نافذ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق لاک ڈاو?ن کے دوران سرکاری اداروں اور اسپتالوں کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے،جب کہ گھر وں سے باہر 2سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران 7ہزار 295کیس سامنے ا?چکے ہیںاور کورونا کے باعث صورت حال سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔