تازہ ترین

گنجے پن سے نجات پانے کا علاج | علامات ،تحفظ ا ور تدارک

طب و تحقیق

تاریخ    26 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


ویب ڈیسک
گنج پن مردوں کا ایسا مسئلہ ہے جو بہت عام اور ان کی ذہنی صحت کو پریشان کردینے والا ہوتا ہے مگر اب لگتا ہے کہ سائنسدانوں نے اس کا انتہائی آسان علاج ڈھونڈ نکالا ہے، جس کے لیے پیوند کاری کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ دعویٰ جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔
جاپان کی یوکو ہاما نیشنل یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں فرنچ فرائز میں استعمال ہونے والا ایک کیمیکل گنج پن کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق سیلیکون میں پائے جانے والا کیمیکل Dimethylpolysiloxane، جسے فرنچ فرائز بنانے کے لیے تیل میں شامل کیا جاتا ہے، گنج پن سے نجات دلا کر بالوں کو قدرتی طور پر اگاتا ہے۔
تحقیق کے دوران جب چوہوں پر اس کیمیکل کو استعمال کیا گیا تو بالوں کے غدود زیادہ بننے لگیں اور بال دوبارہ اگنا شروع ہوگئے۔
ابتدائی ٹیسٹ سے عندیہ ملا کہ یہ طریقہ کار انسانوں میں بھی گنج پن کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
محققین کے مطابق تجربات کے دوران بالوں کے دوبارہ اگنے میں سب سے بڑی رکاوٹ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔
جب بالوں کے غدود کی پیوند کاری چوہوں کے سر میں کی گئی تو ان کے بال اس حصے میں دوبارہ اگنا شروع ہوگئے۔
محققین کا کہنا تھا کہ اس کیمیکل کا استعمال کامیابی کی کنجی ثابت ہوا۔
ان کے مطابق ہم نے آکسیجن پرمیبل dimethylpolysiloxane کو ایک شریان پر استعمال کیا اور اس نے بخوبی کام کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کیمیکل تجرباتی طور پر بالوں کے اگنے میں بہترین ثابت ہوا ہے مگر یہ بذات خود بالوں کی نشوونما کا باعث نہیں بنتا، تو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں فرنچ فرائز کھانے کی عادت گنج پن کو دور نہیں کرسکتی۔
محققین نے توقع ظاہر کی کہ بہت جلد اس طریقہ کار کو انسانی بالوں کو دوبارہ اگانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل بائیومیٹریلز میں شائع ہوئے۔
گنج پن کی وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے جیسے ذیابیطس، وٹامن کی کمی، تناؤ، نیند کی کمی یا دیگر امراض مگر ایسا ہوتا ضرور ہے۔
تو اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو درج ذیل عادتوں کو اپنالیں۔
�لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاؤنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
�بال پروٹین سے بنتے ہیں اور اگر آپ کی غذا میں اس کی کمی ہو تو جسم کو سر کے بالوں کو برقرار رکھنے میں جدوجہد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ناشتے میں انڈے، دوپہر اور رات کو کھانے میں مچھلی اور سرخ گوشت کا استعمال اتنا مشکل بھی نہیں، تاہم اگر گوشت پسند نہیں تو دالوں اور چنوں وغیرہ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جو پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔
تناؤ کو دور کریں
تناؤ گھنے اور صحت مند بالوں کا دشمن ہوتا ہے، جس سے بچنے کے لیے مراقبہ، یوگا، چہل قدمی، ہنسنا ہسانا اور دیگر ہلکے پھلکے مشغلوں کا سہارا لیا جاسکتا ہے، جس کے نتیجے میں گنج پن کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
�کبھی بھی مناسب نیند کی اہمیت کو نظرانداز نہ کریں، ہمارا جسم اُس وقت درست طریقے سے کام کرتا ہے جب رات کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لی جائے، اس سے تمام جسمانی نظام ری چارج ہوجاتے ہیں جن میں بال بھی شامل ہیں، جب کوئی شخص نیند کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو اس کے بال تیزی سے گرنا شروع ہوسکتے ہیں۔
�ہر ممکن حد تک صحت بخش غذا استعمال کریں اور جنک فوڈ کو کم از کم اپنی غذا کا حصہ بنائیں، پراسیس (ڈبہ بند) غذائیں درحقیقت چینی اور نقصان دہ فیٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم کے ساتھ بالوں پر بھی منفی اثرانداز ہوتی ہیں۔
�گزشتہ سال ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 24 ہفتوں تک روزانہ چار منٹ تک سر کی مالش بالوں کے گھنے پن میں اضافہ کرتی ہے، دراصل ایسا کرنے سے سر میں دوران خون بڑھ جاتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
�یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔
�یہ عام فہم کی بات ہے، گرم پانی سے سر دھونے سے گریز کریں، گرم ڈرائیر کو بھی بالوں سے دور رکھیں، ضرورت سے زیادہ کنگھا یا برش نہ کریں، معیاری شیمپو، کنڈیشنر اور دیگر مصنوعات کا استعمال کریں جبکہ جیل وغیرہ لگانے کی صورت میں بالوں کو لازمی وقفہ دیں۔
�ہر مہینے یا چھ ہفتوں کے دوران بالوں کو تراشنا ایک اچھا خیال ہے جس سے بالوں کے 2 منہ ہونے کے مسئلے سے بچا جاسکتا ہے۔
�اُس وقت تک انتظار مت کریں جب بالوں میں گنج پن کے آثا نمایاں ہونے لگیں، اوپر درج مشورے مردوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں جن سے وہ بالوں کو صحت مند اور گھنا کرسکتے ہیں۔
 

تازہ ترین