تازہ ترین

ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج

تاریخ    25 جولائی 2021 (14 : 11 PM)   


جموں//(یو این آئی) شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ جموں یونٹ نے ہفتے کے روز یہاں پاکستان کے خلاف احتجاج درج کرکے پاکستان کے ذریعے بھیجے جانے والے ڈرونز پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ڈرونز کی تصویریں اٹھا رکھی تھی اور وہ ’پارلیمنٹ میں بحث کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھیجے جانے والے ڈرونز پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جو حال ہی میں ڈرون مار گرایا گیا اگر اس کے ساتھ نصب پانچ کلو وزنی ا?ر ڈی ایکس پھٹ جاتا تو تباہی مچ جاتی۔موصوف صدر نے کہا کہ پاکستان لگاتار ڈرونز کے ذریعے اس طرف ہتھیار اور ڈرگس بھیج رہا ہے لہذا اس پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر پاکستان کا مقابلہ کرنا چاہئے۔