تازہ ترین

صدرِہند کے دورہ کاشیڈول جاری | آج کشمیر آمد، کل کرگل روانہ ہونگے

تاریخ    25 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج 25جولائی کو چاررورزہ دورہ کے سلسلے میں سری نگر پہنچ رہے ہیں۔ادھر صدر ہندکی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے 25سے27جولائی تک بلیو وارڈ روڑ اورگپکارروڑ عام ٹریفک کیلئے بندکردیا ہے۔ راشٹر پتی بھون سے جاری ایک بیان میں صدرِ ہند کے 4 روزہ یعنی 25 سے 27 جولائی تک کے دورہ جموں وکشمیر نیز لداخ کاشیڈول جاری کیا گیا ۔بیان کے مطابق سوموار 26جولائی کوصدرِہندرام ناتھ کووند سرینگرسے کرگل پہنچیں گے ،جہاں وہ1999کی ہندوپاک جنگ کی یادمیں کرگل وار میموریل دراس لداخ میں منعقدہونے والی22ویں سالانہ تقریب یعنی کرگل وجے دیووس میں شرکت کریں گے ۔27 جولائی کوکشمیریونیورسٹی کی دعوت سالانہ میںشرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ صدر ہند کے دورے جموں کشمیر اور لداخ کے پیش نظر پہلے ہی پولیس و سیکورٹی ونگ نے چھٹیاں منسوخ کر دی تھی ۔