تازہ ترین

۔25جولائی سے 28جولائی تک ٹریفک پلان جاری

تاریخ    25 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// صدر جمہوریہ کے 3روزہ دورے کے پیش نظر شہر سرینگر کے کچھ علاقوں میں ٹریفک ایڈ وائزری جاری کی گئی ہے ۔ٹریفک پولیس سرینگر کے مطابق آج یعنی 25جولائی سے28جولائی تک شہر میں ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت سونہ وار پانتہ چھوک سے آنے والی گاڑیوں کوریڈیو کشمیر کراسنگ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ کسی بھی گاڑی کو درگا ناگ اور گپکار کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریڈیو کشمیر کراس سے گول چکری سونہ وار تک کسی بھی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔ایم اے روڈ پر C. C.T.O آفس سے ڈلگیٹ کی طرف آنے والے ٹریفک کوسنگرمال کراسنگ پراخوان چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ٹی آر سی سے ڈلگیٹ جانے والی گاڑیوں کو سی ڈی ہسپتال سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹریفک کوممتا کراسنگ کوہنہ کھن سے سی ڈی ہسپتال تک چلنے کی اجازت ہوگی تاہم واپسی کیلئے یہ روٹ بند ہوگا ۔ٹریفک پولیس کے مطابق ممتا کراسنگ پر بابا درمداس مندر کی طرف ٹریفک کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔فورشور روڈ نشاط سے آنے والی گاڑیوں کو نشاط کراسنگ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کرالہ سنگری اوربرین نشاط کے لوگ نشاط تک پہنچنے کیلئے اندرونی سڑکوںکو استعمال میں لائیں گے ۔حبک کراسنگ سے آنے والے موٹرسائیکل لالچوک تک پہنچنے کے لئے لال بازار ، الہٰی باغ یا سعدہ کدل رعناواری کا راستہ اختیار کریں گے۔بیلوارڈ نہرو پارک علاقے سے ٹریفک بڈیاری چوک ڈلگیٹ راستے سے علاقے چھوڑ سکتی ہے اور مخالف سمت میں ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔ایم اے روڈ سے سونہ وار جانے والے ٹریفک کو بابا دارمن داس ،ممتا کراسنگ کا روٹ اختیار کرنا ہوگا یا وہ سنگرمال کے قریب یو ٹرن U-Turnکرکے ریذیڈنسی روڈ اور ٹی آر سی کراسنگ اور درگا ناگ پہنچ سکتا ہے۔
 

تازہ ترین