تازہ ترین

نسو بانڈی پورہ میں 33/11کے وی اسٹیشن کا افتتاح

تاریخ    25 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
بانڈی پورہ//پرنسپل سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیر روہت کنسل نے بانڈی پورہ کے نسو علاقے میں 1X10 ایم وی اے 33/11 کے وی اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد آئی اے ایس ، ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل بشارت قیوم آئی اے ایس ، ایم ڈی جے کے پی ڈی سی راجہ یعقوب ، چیف انجینئر پروجیکٹس ، سی جی ایم ( پی ایف سی ) ایس ایس راؤ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران تھے ۔ نسو بانڈی پورہ میں 33/11 کے وی اسٹیشن مرکزی سپانسر اسکیم آئی پی ڈی ایس کے تحت ضلع بانڈی پورہ میں واقع دو نئے 33/11 کے وی اسٹیشنوں میں سے ایک ہے ۔ اسٹیشن پر کام اپریل 2021 میں شروع کیا گیا تھا اور جون 2021 کے مہینے میں پی ڈی ڈی کے ٹی ٹی آئی سی ونگ نے اسے پورا کر دیا تھا ۔ اس موقع پر روہت کنسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بانڈی پورہ کی عمومی طور پر اور خاص طور پر ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر بانڈی پورہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو قابلِ اعتماد اور بلا خلل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک اضافی 33/11 کے وی اسٹیشن کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر بجلی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور صارفین کو بلا خلل بجلی فراہم کرنے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہے ۔