تازہ ترین

پاکستان نے افغانستان سرحد پر فوج کو تعینات کیا

تاریخ    25 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
اسلام آباد//یو این آئی// پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ راشد احمد نے کہا ہے کہ افغانستان سرحد کے آگے کی چوکیون سے نیم فوجی دستوں کو ہٹاکر باقاعدہ فوج کو تعینات کیا گیا ہے ۔مسٹر احمد نے کہا کہ سرحد کے آگے کی چوکیوں سے فرنٹیئر کانسٹیبولری، لیوس فورس اور دیگر معاون فوج کو ہٹاکر وہاں فوج کو تعنیات کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبولری بلوچستان اور وزارت داکلہ کے تحت کام کرنے والے دیگر جوانوں کو سرحد سے واپس بلا لیا گیا ہے ۔مسٹر احمد نے کہا ‘‘اب سرحد پر نیم فوجی دستں کی جگہ باقاعدہ فوج کے جوان تعینات ہیں۔’’ انہوں نے کہا کہ سرحد پار غیر مستحکم صورتحال کے پیش نطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق مسٹر احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی مانگ کی مطابق افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں اور شدت پسندوں کو روکنے کے لئے سرحد پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے ۔
 

تازہ ترین