تازہ ترین

بہار کو 350 ایمبولینسوں اور 50 سی این جی بسوں کا تحفہ

تاریخ    25 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
پٹنہ//یو این آئی// ماحولیاتی تحفظ اور صحت کی خدمات کی توسیع کے سلسلے میں اپنے عزم کی سمت ایک قدم بڑھاتے ہوئے ، بہار کی نتیش حکومت نے کل ریاست کے عوام کو 350 ایمبولینسوں اور 50 سی این جی (کمپریسڈ نیچرل گیس) بسوں کا تحفہ دیا۔وزیر اعلی نتیش کمار نے ہفتہ کے روز یہاں ، انے مارگ میں واقع ،"سنواد" سے مکھیہ منتری گرام پریوہن یوجنا کے تحت بہار اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 350 ایمبولینسوں اور 50 سی این جی بسوں کو پرچم دکھاکر روانہ کیا۔ریاست میں صحت کی خدمات کو وسعت دینے ، سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے حادثے کو بروقت اسپتال لے جانے اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو دیگر ہنگامی طبی علاج معالجے کے لئے صحت مراکز میں لے جانے کے مقصد کے ساتھ مکھیہ منتری گرام پریوہن یوجنا کے تحت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ، محکمہ کو تقریبا 3500 افراد سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ موصولہ درخواستوں میں سے 954 مستحقین کا انتخاب سب ڈویژن سطح کمیٹی نے کیا ہے ۔