تازہ ترین

ایمانددار ٹیکس دہندگان کا تعاون قابل ستائش:سیتا رمن

تاریخ    25 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//یو این آئی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود تعمیل سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے ٹیکس دہندگان کی تعریف کرتے ہوئے سنیچر کے روز کہا کہ اپنے حصے کے ٹیکس اور فرائض ادا کرکے ملک کی ترقی میں اہم شراکت دار بننے اور ایماندار ٹیکس دہندگان کا تعاون یقینی طور پر تسلیم کئے جانے کا مستحق ہے ۔آج یہاں براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ ( سی بی ڈی ٹی ) اور پورے ہندوستان میں ، اِس کے فیلڈ دفاتر میں 161 واں یومِ آمدنی ٹیکس منایا گیا ۔ اس تقریب کے لئے فیلڈ دفاتر میں بہت سی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ آمدنی ٹیکس محکمے کے ذریعے ہمدردی ، صلاحیت ، تعاون اور تعمیری کام کے جذبے کے اظہار میں بیرونی فریقوں ، آئی سی اے آئی کے علاقائی دفاتر ، تجارتی انجمنوں وغیرہ کے ساتھ مل کر ویبینار اور دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں ، جس میں شجر کاری کی مہم ، ٹیکہ کاری کے کیمپوں کا انعقاد ، کووڈ [؟] 19 میں راحت کے لئے کام کرنے والے عہدیداروں کو توصیف نامے جاری کرنے وغیرہ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں ۔آمدنی ٹیکس محکمے کے لئے اپنے پیغام میں خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے حکومت کے ذریعے 2014 ء سے کئے جانے والے اصلاحی اقدامات کو درست جذبے سے نافذ کرنے میں کامیابی کے لئے محکمے کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان ملک کی ترقی میں ، اُن کے تعاون کا اعتراف کئے جانے کا مستحق ہے ، کیونکہ وہ اپنا ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ایمانداری سے اپنا ذمہ داری ادا کر رہے ہیں ۔
 

تازہ ترین