تازہ ترین

بانڈی پورہ معرکہ آرائی؛ 3فوجی اہلکار زخمی، آپریشن جاری

تاریخ    24 جولائی 2021 (38 : 11 AM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں ہفتے کی صبح سے جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین جاری معرکہ آرائی کے دوران تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
مذکورہ معرکہ آرائی میں پولیس کے مطابق پہلے ہی دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین جاری گولی باری کے نتیجے میں تین فوجی اہلکاروں کو گولیاں لگ گئیں جنہیں علاج کیلئے وہاں سے منتقل کیا گیا۔
یہ معرکہ آرائی آج صبح اس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے سمبلر علاقے میں شوق بابا جنگل کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے کہا کہ فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔اس آپریشن میں پولیس کے علاوہ فوج اور سی آر پی اف اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
 

تازہ ترین