تازہ ترین

بانڈی پورہ معرکہ آرائی کے دوران2جنگجو جاں بحق :پولیس

تاریخ    24 جولائی 2021 (49 : 09 AM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں ہفتے کی صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی کہ جاری فورسز آپریشن کے دوران دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یہ معرکہ آرائی آج صبح اس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے سمبلر علاقے میں شوق بابا جنگل کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے کہا کہ فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔
 

تازہ ترین