تازہ ترین

تعمیری اجازت ناموں کا حصول

’غیر قانونی تعمیراتی کام‘ کم ہوں گے: جنید متو

تاریخ    24 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سری نگر/یو این آئی/سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو کا کہنا ہے کہ بلڈنگ اجازت نامے حاصل کرنے میں جس قدر سہولیات بہم ہوں گی اتنے ہی 'غیر قانونی تعمیراتی کام' کم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بلڈنگ اجازت نامے حاصل کی جانے والی درخواستیں21  دنوں میں منظور یا مسترد ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں ہمارے افسروں کو دس دس بارہ بارہ ماہ ان کیسوں کو حل کرنے میں لگتے ہیں۔انہوںنے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'لیفٹیننٹ گورنر صاحب نے ایک دو دن قبل ایک میٹنگ میں کہا کہ بلڈنگ اجازت نامے حاصل کرنے کی درخواستیں 21 دنوں میں منظور یا مسترد ہونی چاہئے لیکن سری نگر میں ہمارے افسروں کو دس دس بارہ بارہ ماہ ان کیسوں کو حل کرنے میں لگ جاتے ہیں'۔ان کا کہنا تھا: 'اگر ہمارے افسران سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ ایماندار ہیں تو ہمیں ایسی ایمانداری نہیں چاہئے'۔ متو نے کہا کہ بلڈنگ اجازت نامے حاصل کرنے کے لئے جتنی زیادہ سہولیات فراہم ہوں گی اتنے ہی 'غیر قانونی تعمیراتی کام' کم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کا اس میں کوئی رول نہیں ہے اور میں انفورسمنٹ میں بھی کوئی مداخلت نہیں کرتا ہوں لیکن جو لوگ اس حوالے سے مشکلات سے دوچار ہیں ہم ان کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
 

تازہ ترین