تازہ ترین

کلرموڑھ میں سڑک کا افتتاح کیا گیا

تاریخ    24 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل رکن مسرت جبین نے کلر موڑھ میں رابطہ سڑک کا افتتاح کیا ۔مختلف دیہات کو آپس میں جوڑنے کیلئے سابقہ سرپنچ چوہدری نور احمد نے اپنے خرچے پر 5کلو میٹر سڑک تعمیر کروائی تاکہ مکینوں کو مشکل وقت میں معیاری سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔مکینوں نے بتایا کہ حالیہ کئی عرصہ مکینوں کی جانب سے سڑک کی تعمیر کی مانگ کی جارہی تھی تاہم انتظامیہ کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے سابقہ سرپنچ نے اپنے ذاتی خرچے پر بابا موڑہ تا بٹگیاں سڑک کی تعمیر عمل میں لائی ۔اس سڑک کو جموں پونچھ شاہراہ کیساتھ جوڑا گیا ہے ۔چوہدری نوا حمد نے بتایاکہ مکینوں کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل رکن نے کہاکہ لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر قیوم خان سرپنچ بھاٹہ دھوڑیاں ،حاجی نظیر حسین سرپنچ جڑانوالی گلی ،سماجی کارکن حاجی محمد شریف ،آسیہ نیاز و دیگر معززین و پنچایتی اراکین بھ ی موجود تھے ۔