تازہ ترین

ویران مکان میں لڑکےاورلڑکی کی لاشیں ملیں

تاریخ    24 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


چیرو// (یواین آئی)// راجستھان میں ضلع چیرو کے تارانگر تھانہ علاقہ میں صبح ایک ویران مکان میں لڑکااورلڑکی کی لاش ملی۔پولیس ذرائع کے مطابق ان کی شناخت پوجا مالی (21) رہائشی تارانگر اورراج کمار مالی (32) ساکن جے سنگھ دیسر تھانہ سردارشہر کی شکل میں ہوئی ہے۔تارانگر تھانہ پولیس نے بتایا کہ راج گڑھ روڈ پر دیکشنا تال گاوں میں ایک اینٹ بھٹے کے قریب ایک بندپڑے ہوٹل نمامکان میں پیچھے کی جانب سے اس مکان کے پاس سے اپنے کھیت جارہے ایک شخص نے لڑکی کی لاش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو قریب ہی پیچھے کی جانب ایک لڑکے کی بھی لاش ملی۔پولیس نے زہریلی اشیاء کھاکر خودکشی کئے جانے کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔ موقع پر ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ متوفی نوجوان کے پہنے ہوئے کپڑوں میں ملے شناختی کارڈ سے ان کی شناخت ہوئی۔ پولیس کے ذریعہ اطلاع دئے جانے پر مرنے والے دونوں کے خاندان جائے وقوع پر پہنچے۔ ان کی موجودگی میں موقع کی کارروائی کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال بھجوایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلی نظرمیں راج کمار اورپوجا میں عاشقی کے سبب خودکشی کرلینے کی بات سامنے آرہی ہے۔