تازہ ترین

ٹیکہ کاری کے معاملے میں سیاست نہ کرے اپوزیشن : وزیر صحت

تاریخ    24 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// (یو این آئی) وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے معاملے میں اپوزیشن سے سیاست نہ کرنے اور ٹیکہ کاری میں تعاون کی اپیل کی۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ریاستی حکومتوں کو ویکسین کی درآمدات میں تعاون اور مہاراشٹر میں ویکسین کی قلت کے ضمنی سوال کے جواب میں مانڈویہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو معلوم تھا کہ بین الاقومی سطح پردو کمپنیوں کے درمیان یا دو حکومتوں کے درمیان کیسے بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’مسئلہ یہ نہیں ہے۔ مسئلہ سیاست کا ہے۔ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ ہمارا مقصد ہے کہ  18 سال سے زیادہ کے ملک کے 100 فیصد شہریوں کو ٹیکہ لگنا چاہئے۔ اس کے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہئے۔ یہ سیاست کا موقع نہیں‘‘۔ مانڈویہ نے زور دیا کہ سب لوگ مل کرویکسینیشن میں تعاون کریں۔ یہاں ویکسینیشن مراکز چالو ہیں ، وہاں جائیں۔ جوجھوٹ  پھیلارہے ہیں ان کو جواب دیں ، جو ٹیکہ نہیں لگوا رہے ہیں ، ان سے مل کر انہیں ٹیکہ لگوانے کے لئے راغب کریں۔ شیوسینا کے راہل شیولے کے سوال کے جواب میں وزیر صحت نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود 20 بار ریاستوں کے وزرائے اعلی سے  بات چیت کی  اور ان کی تجاویز کی بنیاد پر ویکسینیشن کے ایکشن پلان کو وقتا فوقتا تبدیل کیا گیا۔ اس سے پہلے ریاستی حکومتوں نے کہا تھا کہ صحت ریاست کا معاملہ ہے اور انہیں ویکسین خریدنے کی اجازت دینے چاہئے۔ اس مرکزی حکومت نے ریاستوں اور نجی شعبے کو  25-25  فیصد ویکسین خریدنے کی اجازت دی جبکہ مرکزی حکومت کو 50 فیصد ویکسن خریدنی تھی۔ وزیر اعظم نے ریاستوں کو ویکسین کی درآمدات میں مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ 
 

تازہ ترین