تازہ ترین

شوپیان ضلع کی جواں سال لڑکی نے اہرہ بل آبشار میں کود کر جان دی

تاریخ    23 جولائی 2021 (41 : 07 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں ایک 24 سالہ لڑکی نے جمعہ کو معروف آبشاراہرہ بل میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔
اطلاعات کے مطابق شوپیان ضلع کے سید پورہ گاو¿ں کی لڑکی (نام مخفی) نے اہرہ بل آبشار میں کود کر جان دیدی۔ امدادی کارکنوں نے فوری طور پر حرکت میں آکر اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ جوان سال لڑکی کی لاش بر آمد کرکے ضروری قانونی لوازمات کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی گئی۔
 پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر کیس درج کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ7 جولائی کو کولگام کے ایک 24 سالہ نوجوان نے بھی اسی آبشار میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔