تازہ ترین

جموں کشمیر میں63نئے کوروناکیس، ایک مریض کی موت

تاریخ    23 جولائی 2021 (29 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 63 نئے کیس سامنے آئے ۔اسی عرصہ کے دوران یہاں ایک کورونا مریض کی موت واقع ہوگئی ۔
حکام کے مطابق نئے ظاہر ہونے والوں کورونا کیسوں میں53کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 33 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے ۔اس طرح یوٹی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 320403 ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سری نگر میں 5 ، بارہمولہ میں 1 ، بڈگام میں 2 ، پلوامہ میں 13 ، کپوارہمیں 1 ، بانڈی پورہ میں2 ، گاندربل میں 3 ، کولگام 2 ، شوپیان میں1 ، جموں ضلع میں 4 ، ادھم پور میں 2 ، راجوری میں 1 ، ڈوڈہ میں 8 ، سانبہ میں 1 ، کشتواڑ میں 4 ، پونچھ میں1 ،رام بن میں 2 اور ریاسی ضلع میں 10 کورونا کیس سامنے آئے۔