تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے ڈورو علاقے میں 18 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

تاریخ    23 جولائی 2021 (37 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر// جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو ایک 18 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے کے شاستر گام گاوں میں مقامی لوگوں نے ایک 18 سالہ نوجوان کی لاش دیکھی اور فوری طور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ڈورو کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لیا ۔
اطلاعات میں لاش کی شناخت انعام الحق ولد جاوید احمد وانی ساکن نٹی پورہ ڈورو کے طور کی گئی ہے۔(مشمولات یو این آئی)