تازہ ترین

ملک میں 500 سے کم کورونا اموات، 35342 نئے کیس

تاریخ    23 جولائی 2021 (20 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 500 سے کم افراد کی موت ہو ئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد جمعرات کو 507 درج کی گئی جبکہ آج یہ تعداد 483 رہی۔ 
دریں اثنا جمعرات کو 54 لاکھ 76 ہزار 423 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 030 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35342 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار 062 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 740 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ چار لاکھ 68 ہزار 079 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز3881 کم ہوکر چار لاکھ پانچ ہزار 513 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 483 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 19 ہزار 470 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔