تازہ ترین

جنوبی ضلع اننت ناگ میں2مقامی ٹریکر پھسل کر گرنے سے جاں بحق، ایک زخمی

تاریخ    23 جولائی 2021 (20 : 09 AM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سری نگر// جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ ہالن علاقے میں گذشتہ رات دو مقامی ٹریکر (پہاڑی سیر کرنے والے) پھسل کر گرنے کے نتیجے میںجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
جمعہ کو اطلاعات میں بتایا گیا کہ گذشتہ رات ہالن میں پہاڑی سیر کیلئے نکلے ٹریکروں کے ایک گروپ کے تین افراد پھسل کر ایک پہاڑی دراڑ میں گر گئے ۔اطلاعات کے مطابق ان میں سے دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18سالہ عاقب وانی ولد طارق احمد وانی ساکن ڈولی گام بانہال اور26سالہ محمد عمران خان ولد عبدالسلام خان ساکن ویری ناگ کے طور ہوئی ہے۔
تیسرا ٹریکر18سالہ مزمل احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن ڈولی گام بانہال تھا جو شدید زخمی ہوگیا ہے اوراس کا ایک اسپتال میں علاج جاری ہے۔
 

تازہ ترین