تازہ ترین

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز آپریشن کے دوران2جنگجو جاں بحق

تاریخ    23 جولائی 2021 (00 : 09 AM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ایک شبانہ فورسز آپریشن کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سوپور کے وارہ پورہ علاقے میں پیش آیا جہاں فورسز نے گذشتہ شام دیر گئے جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ آپریشن کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ اس گولی بھاری کے نتیجے میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بھی دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے۔
آئی جی پولیس کشمیر رینج وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک جاں بحق جنگجو کی شناخت فیاض وار کے طور کی۔ پولیس نے کہا کہ فیاض کئی جنگجویانہ کاروائیوں میں مطلوب تھا۔
بعد میں  پولیس  نے  ایک  مفصل  بیان  جاری  کرتے  ہوئے  بتایا کہ  فیاض  ولدغلام  محی  الدین  ساکن  وارہ  پورہ  لشکر  کا  کمانڈر  تھا۔پولیس  نے  دوسرے  جاں  بحق  جنگجو  کی  شناخت  شاہین  احمد  میر  ولد  محمد  کمال  میر  ساکن  چیرہ  پورہ  بڈگام  کے  طور  کی۔پولیس  بیان  کے  مطابق  دونوں  کو  سرنڈر  کرنے  کی  پیشکش  کی  گئی  جو  انہوں  نے  مسترد  کی۔