تازہ ترین

شمالی ضلع کپوارہ میں یکے بعد دیگرے حادثات ،خاتون سمیت دو افراد ڈوب کراز جان

تاریخ    22 جولائی 2021 (19 : 05 PM)   
(Representational image)

اشرف چراغ
کپوارہ //شمالی ضلع کپوارہ کے چوکی بل کرالہ پورہ علاقہ میں جمعرات کویکے بعد دیگرے دو الگ الگ حادثات کے دوران ایک معمر خاتون سمیت دو افراد نالہ کہمیل میں ایک عارضی پل کو پار کرنے کے دوران گر کر غرقآب ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صوبی زوجہ محمد سعید ساکن راشن پورہ کرالہ پورہ کسی کام سے تمنہ جارہی تھی۔ اس دوران وہ تمنہ اور چوکی بل کے درمیان نالہ کہمیل پر عارضی پل پار کر نے لگی جس کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نالہ میں گر کر غرقآب ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ معمر خاتون کے غرقآب ہونے کے چند منٹ بعدکھنہ بل چوکی بل کاجواں ال منظور احمد ریشی نالہ کہمیل پر بنایا گیا عارضی پل پار کرنے لگا کہ وہ اپنا توازن کھو کر نالے میں گرگیا۔
مقامی لوگوں نے فوری طور بچاو¿ کاروائی شروع کی اور آدھ کلو میٹر دور صوبی اور منظور کو بر آمد کرکے سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔