تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سینسیکس میں 450 پوائنٹس سے زائدکااچھال

تاریخ    22 جولائی 2021 (54 : 11 AM)   


یو این آئی
ممبئی // بیرون ملک سے موصول مثبت اشاروں کے درمیان جمعرات کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں بھی رونق لوٹ آئی اور بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس شروعاتی کاروبار میں 450 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
سینسیکس 296.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52،494.56 پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں 52،682.13 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ پچھلےکاروباری دن یہ 52،198.51 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں بدھ کے روز رہی مضبوطی کی وجہ سے ایشیا کی دیگر اسٹاک مارکیٹس بھی آج سبز رنگ میں رہیں۔ خبر لکھے جانے تک سینسیکس میں بجاز فنانس کا شیئر تین فیصد سے زیادہ تھا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ٹاٹا اسٹیل میں بھی 1.5 فیصد سے زیادہ کی مضبوطی رہی۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست فروخت دیکھی گئی۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 104.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15،736.60 پر کھلا اور 15،770.85 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گذشتہ کاروباری دن منگل کے روز یہ 15،632.10 پر بند ہوا تھا۔
 

تازہ ترین