تازہ ترین

چین نے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملے کے الزامات کی تردید کی

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


ویلنگٹن//یو این آئی//چین نے منگل کے روز ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ پر  سائبر حملے کے الزامات کی تردید کی۔امریکہ، برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے مقبول ای میل پلیٹ فارم 'مائیکروسافٹ ایکسچینج' کو ہیک کررہا ہے۔ان ممالک کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں چینی وزارت دفاع  پر عالمی استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیاہے۔ویلنگٹن میں چینی سفارتخانہ نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہیں "بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ" قرار دیا۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین ہمیشہ ہی ہر قسم کے سائبر کرائم کا مخالف رہا ہے۔آسٹریلیا میں چینی سفارتخانہ نے بھی مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے واشنگٹن کو "بدنیتی پر مبنی سائبر حملوں کا عالمی چیمپیئن" قرار دیا ہے۔
 

تازہ ترین