تازہ ترین

راجوری اور پونچھ میں کئی کارکنوں کی پی ڈی پی میں شمولیت

تاریخ    20 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


عشرت حسین بٹ
راجوری+منڈی //خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ پارٹی کی ضلع اکائیاں اس قدم کو اہم قرار دے رہی ہیں ۔راجوری کے پی ڈی پی ضلع صدر تعظیم ڈار کے مطابق سنیئر سماجی کارکن روہت ساسن نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ اس سلسلہ میں پارٹی اکائی کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں ان کا استقبال کیا گیا ۔پارٹی ضلع صدر نے کہاکہ پی ڈی پی جموں وکشمیر میں ایک اپنا مقام رکھتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پارٹی سے وابستہ ہے ۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں پی ڈی پی کے ضلع صدر اور بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین شمیم احمد گنائی نے بتایا کہ منڈی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔انہوں نے بتایا کہ ساوجیاں علاقہ کے کئی سماجی کارکنوں اور سیول سوسائٹی کے اراکین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سرپنچ راج پورہ منڈی فاروق احمد نجار ،سابقہ سرپنچ طارق منظور ،تنویر تانترے ،پنچایت ممبر بشیر بانڈے ودیگران نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔