تازہ ترین

۔10 پارٹیوں کے ممبران نے التواکے 17 نوٹس دیئے

نائیڈوکی تمام اراکین سے تعاون کی اپیل

تاریخ    20 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی //راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے تمام پارٹیوں کے اراکین سے مون سون اجلاس کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کل کہا ہے کہ ان کے سکریٹریٹ کوضابطہ 267کے تحت التوا کیلئے 10 پارٹیوں کے ممبروں کی جانب سے 17 نوٹس موصول ہوئے ہیں لیکن کوڈ سے متعلق صرف ایک نوٹس ہے ۔مسٹر نائیڈو نے ایوان میں کہا کہ ایک ہی پارٹی کے ممبروں نے مختلف امور پر نوٹس دیا ہے ۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ممبران کسی بھی مسئلے کی فوری پیشرفت پر متفق نہیں ہیں جس پر التواء کے قاعدے کے تحت بحث کی ضرورت ہے ۔ کل 17 میں سے صرف ایک نوٹس کا تعلق کورونا سے ہے ۔ چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے ان نوٹس پر انتہائی باریکی سے غور کیا ہے اور محسوس کیا ہے کہ اس میں اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں اٹھایا گیا ہے جس پر آج ایوان کی کارروائی ملتوی کر کے بحث کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے پیش نظر وہ کوئی نوٹس قبول نہیں کررہے ہیں۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ ان کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں ایوان کے تمام فریقوں نے اجلاس کو آسانی سے چلانے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا اور عام لوگوں سے متعلق امور اٹھانے پر اتفاق ہواتھا۔
 

تازہ ترین