بولرز نے زیادہ رنز دئیے:بابر اعظم

تاریخ    20 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


لندن/پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بولرز نے زیادہ رن دے دیے۔ پہلی وکٹ کی اچھی شراکت کے بعد مومنٹم نہیں بن سکا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے کنڈیشنز کو اچھا استعمال کیا۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسپن کے لیے حفیظ موجود تھے لیکن صورتِ حال نہ بنی کہ ان سے بولنگ کراتے۔خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔
 

تازہ ترین