تازہ ترین

پارلیمنٹ اجلاس کے پہلے دن ہنگامہ آرائی، وزیر اعظم نئے وزراءکا تعارف نہیں کراسکے

تاریخ    19 جولائی 2021 (14 : 02 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا (ایوان زیریں) میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی ایوان میں اپنی کابینہ میں شامل نئے وزرا کا باضابطہ طور پر تعارف نہیں کرا سکے اور انہیں ایوان کے ٹیبل پر وزرا کے تعارف کی دستاویزات رکھنے پڑے۔
جیسے ہی ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی ، پہلے قومی ترانہ بجایا گیا اور پھر نومنتخب ممبروں کو حلف دلایا گیا۔ اس کے بعد اسپیکر اوم بریلا نے وزیر اعظم سے نئے وزراءکو ایوان میں متعارف کرانے کی درخواست کی لیکن اپوزیشن کے ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔
 تین زرعی قوانین واپس لینے کے مطالبے پر ہنگاموں کے درمیان اسپیکر نے حزب اختلاف کے ممبروں پر زور دیا ” ایوان کے وقار اور روایات سب سے اوپر ہے اسے نہ توڑیں ، روایات کے وقار کو ٹھیس نہ پہنچائیں“۔