تازہ ترین

جنوبی ضلع اننت ناگ میں 33 سالہ مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت

تاریخ    19 جولائی 2021 (08 : 02 PM)   


یو این آئی
سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہانجی دنتر علاقے میں پیر کی صبح ایک 33 سالہ مزدور کی لکڑی کے ایک کارخانے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے ہانجی دنتر علاقے میں پیر کی صبح ایک مزدور کو ایک لکڑی کے کارخانے میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مزدور کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔