تازہ ترین

نوشہرہ میں کووڈ ادویات کی فراہمی کا عمل جاری

ایس ایس پی راجوری نے بندوبست کا معائینہ کیا

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے گور نمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول میں ’سیوا بھارتی ‘نامی تنظیم کی جانب سے کوود ادویات تقسیم کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے جبکہ اس دوران ایس ایس پی راجوری نے سب ڈویژن اور مذکورہ سنٹر کا دورہ کر کے کووڈ احتیاطی تدابیر کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ایس ایس پی راجوری کے ہمراہ اس دوران محکمہ کے دیگر اعلیٰ آفیسران نے بھی موجود تھے ۔انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن میں کووڈ کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ قصبہ میں بغیر احتیاطی تدابیر اختیار کئے آنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے تاکہ لوگ کووڈ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ۔اس دوران ایس ایس پی موصوفہ نے سیوا بھارتی نامی تنظیم کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کر کے رضاکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر بھی عمل کریں تاکہ ان کی جانب سے شروع کردہ فلاحی سرگرمیوں کا مقصد پورا ہو سکے ۔

تازہ ترین