تازہ ترین

سانبہ میں سرحدکے قریب دریا کے پشتوں کی بحالی کاجائزہ

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سانبہ//ڈپٹی کمشنرسانبہ انوردھا گپتا نے رام گڑھ علاقے کی متعدد سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا اور دریائے بسنتر کے کنارے جاری بحالی اور تحفظ کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔اس دورے کے دوران ، اس نے تنوار،بلہار، مالو چک کے بی ایس ایف فارورڈ پوسٹوں کے علاوہ خمور ، رنگور ، نتھوال گاؤں میں تحفظاتی کاموں کا معائنہ کیا۔بتایا گیا کہ دریائے بسنتر کے دونوں جانب بحالی اور تحفظ کا کام جاری ہے جس میں نئی کریٹس ، مٹی کاکام ، پتھر رکھنا، ریت ، سیمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کو ہدایت کی کہ وہ ملحقہ دیہات اور زراعت کے شعبوں کا تحفظ ترجیح پر یقینی بنائے۔مقامی سرپنچوں اور بی ایس ایف اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر کو بھی علاقے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات جلد از جلد حل کر دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین