تازہ ترین

ڈی سی ادھم پور نے فلم ’’نشا‘‘ کی نمائش کا افتتاح کیا

نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لئے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی اپیل

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


ادھم پور// پرکشت ڈوگرہ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بنائی گئی منشیات اور علت ‘‘نشا‘‘ کے خاتمے والی ایک فلم کو آج ڈپٹی کمشنر، ادھم پور اندو کنول چب نے بطور مہمان خصوصی جاری کیا۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اتیکشا سیٹھی مہمان خصوصی تھیں۔مووی کی ریلیز کے بعدڈی سی نے مووی ہدایتکار سریندر کمار اور ان کی ٹیم ممبروں کو عمدہ پروڈکشن کے لئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے ضلع کے عام عوام میں شعور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ڈی سی نے مختصر وقت میں ایک انتہائی اہم موضوع ‘نشا’ پر کہانی لکھنے اور لاک ڈاؤن کے دورانیے کا نتیجہ خیز استعمال کرنے کے لئے ڈائریکٹر کی کاوشوں کو سراہا۔ فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ محفوظ اور صحتمند طرز زندگی صرف تمباکو ، شراب اور منشیات جیسے نشہ آور مادے سے دور رہ کر ہی ممکن ہے۔ڈی سی نے کہا کہ عوام ضلع میں منشیات اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے نئی نسل کو منشیات کی لت میں مبتلا ہونے سے بچانے کیلئے اس پیغام کو دور دور تک پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی سی نے بچوں کی اخلاقی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے کسی بھی معاشرتی برائی کا شکار نہ ہوں۔ڈی سی نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ فون نمبر 01992-272727-272728 پر منشیات کے استعمال کے مرتکب افراد کے خلاف اپنی شکایت درج کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ہر طرح کی لت سے دور رہیں اور تعلیم ، اخلاقی اقدار اور صلاحیتوں کے حصول پر توجہ دیں جو کامیاب کیریئر کے حصول میں ان کی مدد کرسکتی ہیں۔ ڈی سی نے اودھم پور کے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نئی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے معاشرے سے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

 

تازہ ترین