تازہ ترین

بانہال میں چملواس نیل رابطہ سڑک پر حادثہ

ڈرائیور سمیت6 زخمی،4 شدید زخمی اننت ناگ منتقل

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال// بانہال کے چملواس علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ مسافر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے مقامی ڈرائیور سمیت چار شدید زخمیوں کو ان کی شدید زخمی حالت کے پیش نظر بہتر علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔یہ آٹو میجک نمبر JK-19/5075 نیل سے بانہال کی طرف آنے کے دوران نیل چملواس رابطہ سڑک پر لیورا کے نزدیک سڑک سے نیچے لڑھک گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت پانچ  بیرون ریاستی مسافر جو ان دور علاقوں میں گھریلو استعمال کا سامان بھیجنے جاتے ہیں زخمی ہوئے۔ ہفتے کی شام اس حادثے کی خبر ملتے ہی لیورا چملواس کے مقامی لوگوں نے پہلے بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا اور اس دوران بانہال پولیس اور بانہال والنٹیئرز کے رضاکار جائے حادثہ پر پہنچے اور بانہال ہسپتال سے آنا فانا یہاں فوری طور پہنچی دو ایمبولینس گاڑیوں کے زریعے زخمیوں کو بانہال ہسپتال پہنچایا گیا۔ اس حادثے میں مقامی ڈرائیور ایاز احمد بہورو ولد محمد عبداللہ ساکنہ طبیلہ چملواس سمیت چار شدید زخمی مسافروں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو افراد معمولی زخموں کے ساتھ بچ نکلے ہیں۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت ڈرائیور محمد ایاز بہورو ولد محمد عبداللہ ساکنہ چملواس بانہال ، شان محمد ولد محمد اکبر ، ارشاد احمد ولد احمد حسین ، محمد آصف ولد محمد علی ، گل باغ ولد محمد یونس اور محمد شہزاد ولد محمد عاقل ساکنان اترپردیش کے طور کی ہے۔