تازہ ترین

گنڈ کلن اور بانڈی پورہ میں مارکیٹ چیکنگ

قصوروار تاجروں سے 17 ہزار روپئے کا جرمانہ وصول

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


غلام نبی رینہ+عازم جان
کنگن+بانڈی پورہ//گنڈ کلن کنگن میں مارکیٹ چکنگ کے دوران قصوروار دکانداروں سے 1100 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر کی ہدایت پر سنیچروار کو محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری، محکمہ مال اور فوڈ سیفٹی محکمہ نے ٹی ایس او گنڈ فیاض احمد شیخ اور فوڈ سیفٹی افسر کنگن فیاض احمد مشتمل چکنگ سکارڈ نے کلن اور گنڈ بازاروں کا دورہ کرکے قصوروار دوکانداروں سے موقع پر ہی 1100روپے بطور جرمانہ وصول کیا اور مرغ فروشوں، قصابوں، سبزی فروشوں، میوہ فروشوں اور کریانہ فروشوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی دوکانوں کے باہر ریٹ لیسٹ آویزان رکھیں تاکہ صارفین کو قیمتوں کے بارے میں مکمل جانکاری مل سکے۔ انہوں نے دوکانداروں سے کہا کہ اگر سرکار کی طرف سے مقررہ قیمت سے زیادہ صارفین سے وصول کی گئی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس بارے میں محکمہ امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گاندربل ڈاکٹر نصیر احمد بابا نے بتایا کہ گاندربل اور گنڈ کلن میں قصوروار دکانداروں سے 3200روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مرغ کی قیمت 140فی کلوجبکہ گوشت کی قیمت بغیر اوجڑی 535روپے فی کلو مقرر ہے اور اگر کسی دوکاندار نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ادھربانڈی پورہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر مارکیٹ چکنگ کے دوران 16000ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ مشترکہ چیکنگ سکارڈ میں محکمہ امور صارفین وتقسیم کاری، میونسپل کمیٹی ،لیگل میٹرالوجی ایند فوڈ سیفٹی، انیمل ہسبنڈری اور محکمہ مال نے چیکنگ کے دوران چالیس کلو گلی سڑی سبزیاں اور25 کلو غیر معیاری دودھ موقع پر ہی ضائع کیا جبکہ حاجن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ایک دکان کو سربمہر کردیا۔ سکارڈ نے سمبل حاجن بانڈی پورہ میں قربانی جانوروں کا معائنہ کیا جبکہ رسوئی گیس ،بیکری ،کریانہ اورپٹرول پمپوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے اضافی قیمتوں سے گریز کرتے کی تلقین کی۔