تازہ ترین

پردیش کانگریس کا جموں کشمیرکی صورتحال پرتبادلہ خیال

عوام کُش پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کااعادہ

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//پردیش کانگریس کمیٹی کی ایک میٹنگ میں جموں کشمیرکی موجودہ صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ایک بیان کے مطابق سنیچروار کو جموں کشمیرکے پانچ روزہ دورے پر آئی کل ہند کانگریس کمیٹی کی جموں کشمیراورلداخ امور کی انچارج رجنی پاٹل نے کانگریس کے مقامی رہنمائوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں جموں کشمیرکی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران تنظیمی امور بھی زیربحث آئے اور عوامی مسائل ،ترقیاتی سرگرمیوں پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔میٹنگ کے دوران رجنی پاٹل نے جموں کشمیرکی زمینی صورتحال کے بارے میں مفصل جانکاری حاصل کی ۔میٹنگ سے پردیش کانگریس صدر غلام احمدمیرنے بھی خطاب کیا۔میٹنگ میں سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ تنظیمی امور کیلئے نقش راہ متعین کیاگیا جسے آنے والے ایام میں اختیار کیاجائے گا۔میٹنگ میں شرکاء نے جموں کشمیرکے معاملات کے علاوہ بے روزگاری میں اضافہ،مہنگائی میں اُچھال اور پٹرول اورا یندھن کی بے لگام قیمتوں پر تشویش کااظہار کیا۔میٹنگ میں مقررین نے عوام کے تئیں حکومت کی غلط پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کا عزم دہرایا گیا۔میٹنگ میں پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر، سابق کانگریس پردیش صدر پیرزادہ محمد سعید، کانگریس ورکنگ کمیٹی ممبر طارق حمید قرہ، تاج محی الدین، حاجی عبدالرشید ، بشیر احمد ماگرے، محمد مظفر پرے، کھیم لتا وکھلو، گلزار احمد وانی، جی این میر لسجن، امرین بد اور دیگر لیڈروں نے شرکت کی۔

تازہ ترین