تازہ ترین

کشمیر میں امسال بھی عید الاضحیٰ سے پہلے بازاروں میں روایتی گہماگہمی مفقود

تاریخ    17 جولائی 2021 (37 : 04 PM)   


یو این آئی
سری نگر// عید الاضحیٰ کے پیش نظر جہاں وادی کے بازاروں میں امسال بھی روایتی گہماگہمی مفقود ہی ہے وہیں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سلسلے کی رفتار بھی سست ہے۔
شہر سرینگرکے مختلف علاقوں خاص کر عید گاہ میں اگرچہ کافی تعداد میں قربانی کے جانوروں کے جھنڈ موجود ہیں لیکن خریدار کم ہی نظر آ رہے ہیں۔
فیاض احمد نامی ایک شہری نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کورونا وبا سے لوگ اقتصادی بد حالی کا شکار ہوئے ہیں اور دوسری طرف مہنگائی بھی ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں بھی روایتی گہما گہمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت بھی کم ہی نظر آ رہی ہے۔
 

تازہ ترین