تازہ ترین

سونہ وار حلقہ سے متعدد یوتھ کارکنان اپنی پارٹی میں شامل

تاریخ    17 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سونہ وار حلقہ سے متعدد یوتھ کارکنان نے اپنی پارٹی کے صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر کی رہائش گاہ پر پارٹی میں شمولیت اختیارکی جن میں عرفان احمد بھٹ، شبیر احمد گنائی، سہیل جان، شیخ بلال، مزمل وانی، ثقلین مشتاق، سلیم حسن اور موعظ وانی قابل ذکر ہیں۔ اشرف میر نے اِن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ملک کی آبادی کا سب سے اہم حصہ ہیں جن کے پاس سماج میں تجدید کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’نوجوان ملک کا سب سے اہم اثاثہ ہیں اور اپنی پارٹی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پر عزم ہے تاکہ وہ ضروری صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرسکیں، میں جانتا ہوں کہ اِس وقت نوجوان روزگار اور یکساں تعلیم کے مواقعے نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جس سے انہیں قومی وبین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے میں آسانی ہوتی۔ پارٹی ایجنڈاے میں نوجوانوں کی بہتر ی اور اُن کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے پر بہت توجہ دی جارہی ہے‘‘۔ اس تقریب میں اپنی پارٹی لیڈر اور چیئرمین ڈی ڈی سی سرینگر ملک آفتاب اور ضلع صدر سرینگریوتھ ونگ محسن ظفر شاہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین